اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

6 19

کراچی(کوہسار نیوز)صدر کے علاقے میں چینی داندن ساز کے کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481