اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا

5 20

اسلام آباد( کوہسار نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر کے حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار دو روز قبل 5 سال بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو پیش کر دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481