اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سجاد خان کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس

14 16

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سجاد خان کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس،انٹی کارلفٹنگ سیل، تھانہ حویلیاں، ڈونگاگلی اور مانگل کی حدود سے 16 گاڑیاں 06 موٹر سائیکل برآمد، 05 ملزمان گرفتار انٹی کارلفٹنگ سیل نے کاروائی کے دوران13 گاڑیوں کی برآمدگی عمل میں لائی جن میں 07 چوری شدہ جبکہ 06 ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں شامل ہیں جن کے موٹر کار مہران نمبر 6135/MNA برنگ سفید ماڈل 2008 ٹمپرڈ،موٹر کار مہران نمبر 3780/LEF ماڈل 2013 برنگ سفید ٹمپرڈ،کیری ڈبہ نمبر 786/BH برنگ سفید ٹمپرڈ،موٹر کار Honda civic نمبر 718/AEG تھانہ جمشید ہیڈ کواٹر کراچی سے چوری شدہ،کار نمبر 6787/AB برنگ سفید سٹیلائٹ ٹاون تھانہ میرپور خاص حیدرآباد،کار نمبر 165/LOX برنگ گرے کلر تھانہ ویسٹ کراچی سے چوری شدہ،کیری ڈبہ نمبر 312/QE صدر ٹاون لاہور،موٹر کار XLI برنگ سفید راولپنڈی سے چوری شدہ،موٹر کار آلٹو نمبر 1277/RLF برنگ سفید راولپنڈی سے چوری شدہ،موٹر کار XLI نمبر 6873/LEH برنگ سیاہ سیالکورٹ سے چوری شدہ،مندرجہ بالا گاڑیوں میں سے تین ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں جن میں موٹر کار XLI نمبر 3919، ویگو نمبر WX757 اور موٹر کار نمبر LEC6696 مالکان کو پہنچا دی گئیں ہیں۔ جبکہ تھانہ حویلیاں کی حدود سے 03ملزمان سے 05موٹر سائیکل برآمد کیے گئے 15 ستمبر کو سلطان پور کے مقام سے عادل ملک ولد گلزمان کا موٹر سائیکل چوری ہوا جس کا مقدمہ تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 381A درج رجسٹرڈ ہو کر دو ملزمان جو کہ سگے بھائی ہیں نور اللہ اور عبداللہ پسران عدنان ساکنان ڈھوک سیداں، کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مدعی مقدمہ کا موٹر سائیکل اور مزید دو موٹر سائیکل کل تین چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے جبکہ ملزمان کے انکشاف پر ایک مزید ملزم منور شاہ ولد فرید شاہ سکنہ طوروڈھوک کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 موٹر سائیکل جبکہ ایک پورے موٹر سائیکل کا کھلا ہوا سامان برآمد کیا گیا اور مقدمہ میں 411 پی پی سی کی ایزادگی کی جا کر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ حویلیاں سے برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔تھانہ ڈونگا گلی کی حدود سے چوری ہونے والے تین گاڑیاں جن میں 2 کیری، ایک مہران کی برآمدگی عمل میں لائی گئی جن میں چار ملزمان ارسطو ولد مقیم، اورنگزیب ولد زرین، شیرباز ولد گلزمان، امین ولد نوشیر ساکنان کوہستان، امان اللہ ولد میناج سکنہ بٹگرام اور اسماعیل ولد تاج محمد سکنہ چارسدہ شامل ہیں کو گرفتار کر کے جیل روانہ کیا گیا، جن کے قبضے سے گلزرین ولد میرداد کا کیری بولان نمبر2154 اور محمد آصف ولد منصف کا کیری بولان نمبر 2149 جبکہ سہیل ولد یوسف کی مہران نمبر Q4225 کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ مانگل پولیس نے مدعی مقدمہ نادر علی ودلد ریاض سکنہ قلندر آباد کا موٹر سائیکل چوری کرنے کے جرم میں محمد عثمان ولد محبوب الرحمن سکنہ ترھیڑی اور سید امین شاہ ولد عبداللہ سکنہ آلائی کو گرفتار کر کے ملزمان سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک موٹر سائیکل کے فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کر لی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481