اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردارمحمدسلیم خان کو پی پی 6 کاٹکٹ دیاجائے، محمد سلیم ستی

14 15

سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان کو پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 6 مری و کوٹلی ستیاں کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا مری و کوٹلی ستیاں کی اہم شخصیات سمیت پاکستان تحریک انصاف کوٹلی ستیاں کے رہنماء سابق ناظم یونین کونسل بن مری محمدسلیم ستی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حلقہ پی پی 6 پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے اصل حقدار پی ٹی آئی مری کے رہنماء سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان ہی ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کیلئے موزوں ترین عوامی شخصیت ہیں انکا کہنا ہے کہابطور تحصیل ناظم مری عوامی خدمات کا تاریخی اورسنہرہ دور علاقہ کے عوام اورقائدین کے سامنے ہے ان کےدورنظامت کے بعد بھی انکاتحصیل مری اورکوٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ رابطہ آج بھی انتہائی موثر طریقے سے جاری ہے انہوں نے لاتعداد عوامی فلاحی منصوبے شروع کروائے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کو ماضی کے حکمرانوں نے ناقابل عمل قراردیا تھا لیکن انہوں نے یہ منصوبہ مکمل کروایا جبکہ پانی کی قلت کو حل کرنے کیلئے بلک واٹرسپلائی کا عظیم منصوبہ بھی خطیر فندز حاصل کرکے شروع کروایا اگر یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا تو آج پانی کا بحران نہ ہوتا، نیومری سٹی کامنصوبہ بھی ان کی کاوشوں سے ہی شروع ہوا تھا،400 بستروں پرمشتمل جدید ترین ہسپتال کی منظوری اورمین شاہراہوں سمیت لنک روڈز کی تعمیر کے منصوبے جنمیں کئی مکمل ہوئے لیکن اقتدار کی تبدیلی کے بعد سوئی گیس کے علاوہ سب منصوبے سیاست کی نظر ہوگئے آج بھی علاقہ کے عوام انکے سنہری دور اور انکی خدمات کو یاد کررہے ہیں،سابق ناظم بن اورانکے لاتعداد ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹری بورڈ اوردیگر قائدین سے مطالبہ کیاہے کہ حلقہ پی پی 6 مری کوٹلی ستیاں کے ٹکٹ پر نظرثانی کی جائے اورعوامی خدمت رکھنے والے،مستحق،حقدار اورنظریاتی رہنماء سردارمحمدسلیم خان کو پی پی 6 کاٹکٹ دیاجائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481