اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صوبے میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا: وزیراعلیٰ سندھ

1 25

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 25 فیصد متاثرین تک امداد پہنچاسکے ہیں، صوبے میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں کوئی الیکشن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا۔
خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نےکراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 28 اگست کو دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم بارشوں کے باعث الیکشن ملتوی کردیےگئے، جس کے بعد الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481