اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنا خرچہ آیا؟

12 14

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع پی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزرا کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہباز شریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دوروں کے اخراجات بھی 10 سال خود ادا کرتے رہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی امریکا گئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481