اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سارہ قتل کیس: ملزم نے اپنا اورمقتولہ کا فون توڑ کر شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی

9 17

اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کےکیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے 6 موبائل فون برآمد کر لیے جن میں سے 5 موبائل ملزم شاہنواز امیر اور ایک موبائل فون سارہ انعام کا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نےایک اپنا اور سارہ کا موبائل فون آلہ قتل سے توڑ دیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے رابطے کیلئے استعمال موبائل فون توڑ کر شواہد ضائع کرنےکی کوشش کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 موبائل فون فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے اور فونز کا ڈیٹاریکور کرکے دونوں کے درمیان جھگڑےکی وجہ معلوم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے مقتولہ کا کینیڈین پاسپورٹ بھی قینچی سے ٹکڑے کرکے ضائع کردیا تاہم مقتولہ کے پاسپورٹ کے کچھ ٹکڑے اور قینچی جائے وقوعہ سے ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سارہ کیلئے خریدی گئی گاڑی قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ایک موبائل فون سے والد سے رابطے میں رہا، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا اور لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر خون دھونے کی کوشش کی۔
پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق سارہ کوڈمبل سےپہلےگلدان بھی ماراگیا۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481