Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دو سے تین دن میں الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آجائیں گی، پرویز خٹک

2 21

 

سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں تمام معاملات میں لگا ہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔

جہانگیر ہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سےکس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے  یا میدان میں آکرمقابلہ کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنےکیلئے تیارنہیں ہے، ان سب کوطریقہ سکھائیں گے کہ اقتدارسے کیسےاتارا جاتا ہے۔

پرویزخٹک نے دعویٰ کیا کہ میں خود تمام معاملات میں لگاہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسلام اباد سے نہیں نکل پائیں گے، فیصلہ پھر میدانوں میں ہوگا، ان کو یا تو استعفیٰ دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنی پڑیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481