اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے جس کے چیئرمین حامد خان ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10رکنی ایڈوائزری کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری اور خالد مسعود شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری کو بھی پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل اہم قومی ایشوز پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481