اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کے گائوں چہان میں نوجوان کا لزرہ خیز قتل

5 18

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کے گائوں چہان میں نوجوان کا لزرہ خیز قتل،قتل کے الزام میں دو خواتین ایک مرد گرفتار کرلئے پولیس جب اطلاع پر پہنچی تو نوجوان زندہ تھا اور ملزمان نے اسکو روکے رکھا جس کی وجہ سے خون زیادہ بہہ جانے سے جاں بحق ہوا ،موقف پولیس ترجمان ۔مقتول کے بھائی کی مدعیت پر مقدمہ درج کہ مقتول کی لڑکی سے دوستی تھی موقف  ۔نامزد ملزمان کا موقف کہ ھم اس کو نہیں جانتے گھر میں گھس رہا تھا فائر کرکے زخمی کیا ۔ واقعے کے حوالے سے بگنوتر پولیس کو آج مورخہ 24 ستمبر صبح 05 بجے اطلاع ملی ، پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جو کہ مین روڈ سے دو کلو میٹر پیدل فاصلہ پر تھا ، لڑکے کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا ، جہاں صبح 8 سے 9 کے درمیان نوجوان کی موت واقع ہوئی ، واقعہ کی نسبت مقتول کے بھائی نے پولیس کو رپورٹ کی کہ آج صبح اسے بزریعہ فون اطلاع ملی ہے کہ اس کا بھائی ، ملزمان کے گھر کے سامنے زخمی حالت میں پڑا ہے جسے پولیس نے علاج معالج کی خاطر ڈی ایچ کیو منتقل کیا ہے ، مقتول کے بھائی کے مطابق مقتول حریرہ گھر کے قریب ہی ٹیلر ماسٹر کی دوکان کرتا ہے جہاں اس کی ملزمہ (ط) سے گپ شپ ہوئی جسے ملنے مقتول گزشتہ رات اس کے گھر گیا جہاں ملزمہ (ط) دختر شمعریز  نے اپنی والدہ مسمات (ش) زوجہ شمعریز ، بھائی سہیل ولد شمعریز اور دیگر کے ساتھ ملکر  اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے مدعی کے بھائی حریرہ کو قتل کیا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ بگنوتر میں مقدمہ زیر دفعہ 302/34/109 پی پی سی درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ہے .  ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ پولیس نے زخمی کو ہسپتال لانے میں تاخیر کی، بلکہ موقع سے ملزمان نے مقامی افراد کو زخمی  زخمی کو امداد پہنچانے سے روکا جبکہ پولیس کو  بھی زخمی کو ہسپتال لانے کے لیے چارپائی نہیں جا رہی تھی جو کہ زبردستی چارپائی لی گئی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481