اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان نے آج بھی احتجاج کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا

2 20

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج بھی کارکنوں سے اپنے خطاب میں  احتجاج کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔خیال رہے کہ 21 ستمبر کو عمران خان نے لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہفتے سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اگلے روز یعنی 22 ستمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ کب کال دینی ہے۔آج  رحیم یارخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ یا دھرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ رانا ثنااللہ ہمیں ڈرا رہا ہے، رانا ثناکان کھول کرسن لو اس بار کپتان پوری تیاری سے آئےگا، مجھے پتا ہےکہ رانا ثنااللہ کو کیا کرنا ہے، رانا ثنااللہ کو نہیں پتا کہ مجھےکیا کرنا ہے، کال تب دوں گا جب مخالفین سمجھیں گے عمران خان پیچھے ہٹ گیا ، کال تب دوں گا جب میری ایک گیند سے تین وکٹیں گریں گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اس لیے چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام آئے، اس بار جب ہم نکلیں گے تو الیکشن کی تاریخ تک تحریک نہیں رکےگی، وقت زیادہ دور نہیں جلد ان شاء اللہ آخری کال دوں گا، وہ کال پاکستان کو بچانے کے لیے ہوگی، وہ کال صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہوگی، پاکستان کے پاس صاف اور شفاف الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کی تیاری کر رہے ہیں،  نواز شریف فکر نہ کرو،  قوم تمہارا شاندار استقبال کرےگی، اسحاق ڈار این ار آو کے تحت ہونے والی ڈيل کے نتیجے میں واپس آرہے ہیں ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم چپ کرکے یہ تماشہ دیکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب ہے، وزیراعظم، وزیر خارجہ آپ امریکا کیا کرنے گئے ہیں، وزیراعظم اور  وزیرخارجہ امریکا میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں رکے ہوئے ہیں، شہباز شریف روسی  صدر کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے بچہ پرنسپل کے سامنے بیٹھا ہو، بیرونی سازش سےکسی کو مسلط کیا جاتا ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481