کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کےآبائی گھرپردستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دستی بم گیٹ کے باہرپھٹا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
