اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزارت خارجہ انتونیو گوتریس کے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سندھ پولیس کے اسپیشل یونٹ پر برہم 

12 12

وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر سندھ پولیس کے اسپیشل یونٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) افسر زبردستی سیکرٹری جنرل کے کمرے میں داخل ہوئے، تحائف دینے کی تصاویر بنوائیں۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔چیف سیکرٹری سندھ کا آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو خطوزارت خارجہ کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری نے خط میں لکھا ہے کہ ایس ایس یو اور اسپیشل برانچ سے متعلق وزارت خارجہ کےتحفظات پر رپورٹ بنائی جائے، صورتحال سے متعلق ابتدائی تحقیقات کر کے معلومات فراہم کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کو انکوائری کا حکم دے دیایو این سیکرٹری جنرل کےکمرےمیں بغیراجازت ایس ایس یو اہلکاروں کے داخلے کے معاملے پر آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کو انکوائری کا حکم دے دیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو اہلکاروں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، پروٹوکولز میں مداخلت بالکل درست نہیں ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق کوئی سینیئر افسر اس میں ملوث نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس چیف انکوائری کر کے مجھے رپورٹ دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481