اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بکوٹ پولیس منشیات فروشوں کو عدالتوں تک لانے میں کامیاب

4 17

بکوٹ(نوید اکرم عباسی )تھانہ بکوٹ پر چھائے سائے رنگ بدلنے لگے ۔کفر ٹوٹا خدا خدا کر طویل عرصہ بعد بکوٹ پولیس منشیات فروشوں کو علاقہ سے نکال کر ایبٹ آباد کی عدالتوں تک لانے میں کامیاب، بکوٹ پولیس سٹیشن میں نو تعینات ایس ایچ او نصیر خان نے بدنام زمانہ منشیات فروش واجد ولد عبدالرشید اعوان ساکنہ پھول گراں جو عرصہ دراز سے یونین کونسل بکوٹ شریف نمبل میں نوجوان نسل کو منشیات مہیا کرنے والا ناسور تھا اور پولیس کی جب بھی ریڈ ہوتی یہ موقع سے فرار ہوجاتا تھا اسکا نیٹ ورک تھانہ اور منشیات استعمال کرنے والے میں مضبوط تھا گزشتہ روز نو تعینات ایس ایچ او نصیر خان نے حوالدار سردار واجد ۔ابرار احمد ودیگر نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسکو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 02 کلو 390 گرام چرس اور پستول 30 بور بمعہ گولیاں برآمد امتناع منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ بکوٹ مقدمہ درج گرفتار ملزم واجد کو جوڈیشل مجسٹریٹ سول جج عدنان کی عدالت میں سب انسپکٹر جمال خان نے پیش کیا ۔اس سے قبل بیروٹ کے ایک منشیات فروش الیاس عرف سیانا کو سب انسپکٹر بلال خان جدون انچارج کوہالہ چوکی تھانہ بکوٹ نے منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جو ضمانت پر رہا ہوگیا ھے عوام علاقہ تھانہ بکوٹ نے جہاں ایس ایچ او نصیر خان اور بلال خان جدون کی کاروائی کو سراہا وہاں مطالبہ کیا کہ باقی نامی گرامی منشیات فروش کب گرفت میں ہوں گے اور اتنے عرصہ سے انکو اس نوجوان نسل میں زہر پھیلانے کے مہلت کیوں دی گی ھے ۔یہ منشیات فروش کوہالہ کنیر پل عباسیاں بیروٹ بکوٹ شریف پلک ریالہ موہڑہ کھن کلاں مولیا نمل ترچھ پٹن کلاں تک اپنے اپنے نیٹ ورک کے ساتھ موجود ہیں انکو گرفتار کیا جائے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481