Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شوکت ترین ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

2 19

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کو کال کر کے آئی ایم ایف پروگرام لینے سے انکار کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مطمئن نہ کر سکے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر انکوائری میں شامل ہوئے، شوکت ترین دوسرا نوٹس ملنے پر بدھ کی شام ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پہنچے اور انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کے شام 5 بجے کے بعد آنے پر ایف آئی اے اسٹاف کو دوبارہ آفس آنا پڑا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز اور انکوائری افسر منیب احمد نے شوکت ترین سے سوالات کیے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ٹیلی فونک کال سے متعلق انکوائری ٹیم کو واضح جواب نہ دے سکے، شوکت ترین سوالات ساتھ لے گئے اور کہا کہ وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو انکوائری کے لیے دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481