اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

21 6

امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں سیلاب اور دنیا کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے اورپاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔

روس کے حوالے سے امریکی صدرکا کہنا تھاکہ روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا،  آج صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، پیوٹن کادعویٰ ہے روس کو خطرہ تھا لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اوراس کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چین کے حوالے سے جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکاآبنائے تائیوان میں امن واستحکام چاہتاہے، امریکاچین کےساتھ کوئی تنازع یاسردجنگ نہیں چاہتا۔

خیال رہے کہ سیلاب نے ملک کے چاروں صوبے بالخصوص سندھ میں تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

شدید سیلاب سے ملکی معیشت کو کم از کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ہنگامی مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481