اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھاری بھرکم امدادی طیاروں کی مسلسل لینڈنگ، سکھر ایئرپورٹ کا رن وے متاثر

16 9

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر آنے والے غیر ملکی بھاری بھرکم طیارے کی مسلسل لینڈنگ کی وجہ سے سکھر ائیرپورٹ کا رن وے اور ٹیکسی وے متاثر ہوئے ہیں تاہم ائیرپورٹ کا آپریشن جاری ہے۔سکھر ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی C17 ساختہ طیارہ 8 سے 15 ستمبر تک مسلسل سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر آتا رہا۔ذرائع کے مطابق امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کی لینڈنگ کی وجہ سے رن وے متاثر ہوا اور وہاں کی متعدد لائٹس کو بھی مبینہ طور پر نقصان پہنچا ہے۔چار انجن والے طیارے کی لینڈنگ کے باعث رن وے بھی مبینہ طور پر متاثر ہوا ہے۔ انجن THRUST 40 ہزار  پاؤنڈز سے زیادہ ہونے کی وجہ سے رن وے کی لائٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔طیارے میں 256 ٹن سے زائد وزن کے باعث رن وے پر مبینہ کریک بھی پڑگئے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر آپریشن جاری ہے اور رن وے اور ٹیکسی ویز کی فوری مرمت کے لیے کہا جا رہا ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ بھاری طیاروں کو سکھر ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت کیوں دی گئی؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481