اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے 30 ہزار نفری مانگ لی

14 11

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یادھرنے کیلئے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے 20 ہزار، خیبرپختونخواسے پولیس کے 4 ہزاراور 6 ہزار رینجرزنفری مانگی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اورداخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ اضافی آنسوگیس کے شیل اور آنسوگیس پھینکنے والے ڈرونزبھی منگوائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کےتین ہزاراہلکاراسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اورخیبرپختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481