اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی این ایس سی کے خریدےگئے جہاز میں بڑا فالٹ نکل آیا، خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ

5 16

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔
14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم کی سفارش پرکیا گیا ہے۔
وزارت میری ٹائم افیئرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرے گی۔
وزارت میری ٹائم افیئرز کے حکام کا کہنا ہےکہ 14سال پرانے دو جہازوں کی خریداری 8 ارب روپے میں کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق خریدے گئے ایک جہاز میں بڑا فالٹ نکلا ہے جس کا تیل پمپنگ سسٹم بوسیدہ ہے، ‘سرگودھا’ نامی جہاز شیڈول کے مطابق پیرکی شام پورٹ قاسم پر خام تیل کی ترسیل میں ناکام رہا۔
پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہےکہ جہاز کی پورٹ قاسم کے باہر سمندر میں تین دن تک مرمت کی گئی، پہلی بار خریداری کے بعد جہاز میں اتنی جلد فالٹ نکلا ہے۔
پی این ایس سی ذرائع نے بتایا ہےکہ دوسرے جہاز مردان کی اگلے ماہ ڈرائی ڈاکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیرون ملک ڈرائی ڈاکنگ یا بنیادی سروسنگ پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں،کئی سال پہلے خریدے گئے دو جہاز خیرپور اور بولان اب تک ڈرائی ڈاک پر نہیں گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481