اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

72 رکنی وفاقی کابینہ کی تعداد کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

4 16

 

وزیراعظم شہباز شریف کی 72 رکنی کابینہ کے ارکان کی تعداد کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 72رکنی کابینہ آئین کےآرٹیکل 92 کی شق ایک کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے اور سماعت کیلئے 23 ستمبر کو فکس کی جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 تک پہنچ چکی ہے، ان کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیران اور 27 معاونین خصوصی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481