اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس خارج

3 18

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس خارج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں کیا آپ کے پاس ایسا کرنے کا اختیارہے؟ کون ذمہ دارہے؟ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں؟3 سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا، احد چیمہ بہترین افسر تھے،کون ذمہ دار ہے اس سب کا؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ شہریوں کی بھلائی کے لیے پراجیکٹ کو روک دیا، آپ نے نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں نے، آپ نے احسن اقبال کو پکڑ لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481