اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسزہی لیے جائیں گے: نیب اعلامیہ جاری

1 20

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔
نیب اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسزہی لیےجائیں گے اور دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہونے پرکیس لیا جائے گا۔
نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھِیجےجائیں گے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کیلئے واپس بھجوائے جائیں گے اور واپس بھیجےگئےکیسز متعلقہ دائرہ کاررکھنےوالی عدالتوں کوبھجوائےجائیں گے۔
نیب کا کہنا ہے کہ قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481