اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بچوں کو پڑھائی کی طرف توجہ دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، بختیار احمد خٹک

16 8

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) ایبٹ آباد تاریخی قدیم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2 کے پرنسپل بختیار احمد خٹک نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ طلباء کی پڑھائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے نمبر 2 سکول کو ماڈل سکول بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے بچے قوم کے اثاثہ ہیں جب تک بچوں پر سختی نہیں کریں گے بچے کبھی بھی اچھے نمبروں سے پاس نہیں ہوں گے انہوں نے میڈیا کی وساطت سے طلباء کے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سکول بھیجنے کے بعد ان پر نظر رکھیں 15 دنوں میں کم از کم ایک دن ضرور سکول کے پرنسپل یا کلاس انچارج سے ضرور بچے کے متعلق معلومات لیں والدین کی ذرا سی سستی بچے کو منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کر دیتی ہے زیادہ تر بچے ٹائم پر سکول نہیں آتے جس کی وجہ سے وقت پر آنے والے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں میری تعیناتی سے قبل بچوں کی حاضری 52 فیصد تھی 2 ماہ میں طلباء کی سکول میں حاضری 90 فیصد ہو گئی ہے بچوں کو پڑھائی کی طرف توجہ دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے انشاء اللہ آنے والے سالانہ امتحان میں نمبر2 ہائیر سیکنڈری سکول کا شمار ماڈل سکولوں میں ہوگا۔پرنسپل بختیار خٹک نے کہا کہ میں نے شہر کے دوسرے سکولوں کے پرنسپل صاحبان سے بھی رابطہ کیا کہ کس طرح طلباء کو بروقت سکولوں میں لایا جائے تاکہ وہ آوارہ گردی سے بچ کر تعیلمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ میں نے مساجد کے امام صاحبان اور والدین سے بھی ملاقات کرکے اپیل کی کہ وہ بچوں کو تربیت اور آگہی دیں تاکہ وہ سکول میں آئیں اور جدید تقاضوں کے مطابق اس سکول کے شاندار ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نتائج دیں میڈیا بھی ھماری رانمائی اور مشاورت کرے کہ کس طرح طلباء کی بہتری ہو ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481