اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری،ٹھیکیدار کی عدم توجہی ، کلفڈن روڈ کا تعمیراتی منصوبہ مکمل نہ ہوسکا

14 10

مری کی اہم سڑک کلفڈن روڈ کا تعمیراتی منصوبہ ٹھیکیدار کی عدم توجہی کے باعث ابھی تک مکمل نہ ہوسکا جس سے ہزارو ں افراد کی آبادی کو سفری سہولیات میں شدید مشکلات کا سامنا اہلیان علاقہ کی مشکلات اورشکایات پرکینٹ بورڈ مری نے 2 ماہ قبل اس کی تعمیر نو کاٹھیکہ دیا اور ٹھیکدار نے سڑک کو اکھاڑ دیا لیکن چند دنوں کے بعد ہی سڑک کی تعمیر کاکام نامعلوم وجوہات پر بندکردیا اب مذکور سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس سے پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے جبکہ کئی افراد سڑک پر گر کر شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں کلفڈن روڈ کے رہائشیوں کے ایک نمائندہ وفد مسعود احمدبٹ،افضال ملک،احمدفراز عباسی،سعادت جاوید قریشی اوردیگر کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں ساری صورتحال لائی گئی لیکن معاملہ تاحال تعطل کاشکار ہے اور ہم شدید پریشانی سے دوچارہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481