اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی، پرویز الٰہی نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا

9 13

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کیا ہے اور سی سی پی اوغلام محمودڈوگرکوچارج چھوڑنےسے روک دیا ہے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، سی سی پی او کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلےکی مجازہے، سی سی پی او لاہور کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار میرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہرغیرقانونی اقدام پربھرپوراحتجاج کرتےہیں۔
دوسری جانب وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے اور وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481