اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی جی پنجاب کی مخالفت کے باوجود مریم اور جاوید لطیف پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا

6 15

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کےخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے مابین ڈیڈ لاک رہا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے انکار پر سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف تھے جبکہ آئی جی نے 25 مئی کے واقعات کے ذمہ دار افسران پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا پہلے ہی کہے چکے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ آئی جی بھی چیف سیکرٹری کی طرح چھٹی پر چلے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481