اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنا اللہ نے ایم کیو ایم کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی

5 15

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز پہنچے جہاں انہوں نے متحدہ قیادت کے علاوہ لاپتہ کارکنوں کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔
رانا ثنا اللہ نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد رانا ثنا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی اسی دن ملاقات ہوئی تھی جب ان کے تین کارکنان کی لاشیں ملی تھیں، ملاقات میں ایسے واقعات روکنے کیلئے کئی اقدامات پر بھی اتفاق ہوا تھااوراس پر آئندہ مؤثر کارروائی ہوتی نظر آئے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ تصادم کے راستے کے بجائے افہام و تفہیم سے اس مسئلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کی حمایت کی اور گمشدگی کے سلسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد کسی کو سزا دِلانا نہیں، صرف اتنا چاہتے ہیں کہ لاپتا کارکن واپس آجائیں، ایم کیو ایم کے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481