اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران کیخلاف نازیبا الفاظ پرڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی عہدے سے فارغ

6 14

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گُل کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب گل 19اگست 2022کوڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی تعینات تھے، انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے خاندان سے متعلق توہین آمیزمیسج بھیجے اور ‘منیجمنٹ کیڈرایسوسی ایشن‘ کے نام والےگروپ میں میسج کرکے عمران خان کومذہبی وابستگی پربدنام کیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرصاحب گل نے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہدایات کے باوجود گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 25، 28 اور34اے کی خلاف ورزی کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گُل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسزرپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور ڈاکٹر سعید گُل کو ڈی جی ہیلتھ کی اضافی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف کوئی بھی پیغام یا میسج نہیں کیا، محکمے نے زیادتی کی ہے، اس سے متعلق کچھ علم نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف میرےخلاف ہے، برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا، میں سرکاری ملازم ہوں تمام حقائق سے بخوبی آگاہ ہوں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481