اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک تباہ کن سیلاب کے باوجود قرضوں کے باعث دیوالیہ نہیں ہوگا: مفتاح اسماعیل

4 14

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ پاکستان تباہ کن سیلاب کے باوجود قرضوں کے باعث دیوالیہ نہیں ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چیلنجنگ صورت حال میں معاشی استحکام کا راستہ مشکل تھا جواب مشکل تر ہوچکا ہے، اگر سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں جو ہم کریں گے تو ہم بالکل دیوالیہ نہیں ہوں گے۔

وزیرخزانہ نےکہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت معاشی استحکام سے متعلق زیادہ ترپالیسیاں اوراہداف تاحال ٹریک پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیلاب کے باعث کپاس جیسی مزید درآمدات میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو 4 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچے اور برآمدات پر منفی اثر پڑے تب بھی پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کا اضافہ کرلےگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گا، سیلاب کے بعد معیشت کو کم از کم 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا جو کہ 30 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے، کریڈٹ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور بانڈ کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں لیکن 15 سے 20 روز  میں مارکیٹ معمول پر آنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد بیرونی مالیاتی ذرائع کو محفوظ کیا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال میں قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے تقریباً 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی جائےگی، تیل کے لیے 1 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی کی سہولت کو فعال کرنے کے لیے ایک دوست ملک کے ساتھ جلد ہی ایک قانونی دستاویز پر دستخط کیے جانے والے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481