اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شہباز، جوبائیڈن ملاقات ہوگی

10 13

اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع  پر  وزیراعظم شہباز شریف اور  امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوگی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں  ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77  ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا  خطاب 23  ستمبرکو  ہوگا، وزیراعظم اپنے  خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز،  ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات  اور   جموں وکشمیر  پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی امریکا میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو میڈیا اور تھنک ٹینکس سےگفتگو  اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481