اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خانپور ڈیم میں پانی کی سطح چھٹی بار بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے

1 17

ہری پور(نامہ نگار)خانپورڈیم میں پانی کالیول خطرناک حد تک اضافے کے ایک ماہ میں چھٹی بارسپل ویزکھول دئیےگئے ،ڈیم انتظامیہ کے مطابق خانپورڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حدتک اضافہ ہونے سے لیول اپنی آخری حد1982فٹ پرآگیاجسکے بعداتوارکے روزسپل ویزکھول دئیے گئے جن سے6870کیوسک پانی کااخراج کیاجائے گا،ڈیم میں پانی کی آمد670اورنہرسے اخراج136کیوسک ہے ،ایکسئین خانپورڈیم صعیب ارشدکاکہناہے کہ ایک ماہ کے دوران خانپورکے سپل ویزچھٹی بارکھولے گئے ہیں،خانپورڈیم کاپانی اپنی انتہائی سطح 1982فٹ پرپہنچ چکاہے ،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پانی کی آمدنارمل پوزیشن میں ہے ،ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہاکہ سوشل میڈیاکے زریعے ڈیم کے پانی میں کسی جانورکی نعش کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے حوالے سے پولیس کوبھی کاروائی کےلیےلکھاگیاتھا،خانپورڈیم انتظامیہ اپنے وسائل کےمطابق تمام بہتراقدامات کرنے لیے ہروقت کوشاں ہے،راولپنڈی واسلام آبادکوپانی کی سپلائی کے حوالے سے اُنھوں نےبتایاکہ ہردوشہروں کوسپلائی ہونے والے پانی کوباقاعدہ سنگجانی کے مقام پرفلٹریشن پلانٹ کے زریعے صاف کرکےہردوگھنٹے بعداس پانی کی لیبارٹری کی جاتی ہے جس میں ابھی تک کسی قسم کاکوئی وائرس موجودنہیں پایاگیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481