اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان قومی سلامتی اور وجود پر حملہ کر رہے ہیں: وزیر دفاع

عمران خان قومی سلامتی اور وجود پر حملہ کر رہے ہیں: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار کا نشہ ٹوٹ رہا ہے اس لیے وہ قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کی جانب سے اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اقتدار کا نشہ ٹوٹ رہا ہے، عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے عمران خان ملک کی سلامتی بھی داو پر لگا سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، ملک کو آج جس قدر استحکام کی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال میں سیاست کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھ دینا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا نومبر میں شہباز شریف آئین کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، عمران خان کے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481