اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ضلع خیبر میں افغان سرحد کے قریب فورسز کی کارروائی، داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک

1 16

ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغان بارڈر کی طرف فرار ہو گئے تاہم دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور ہلاک 3 دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، مرسلا خان اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481