اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا

19 5

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 6 کرکٹ گراؤنڈز کا انتظام کرائے پر پرائیویٹ کنٹریکٹرز اورنجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کی۔پٹیشنر کی جانب سے اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈز پرائیویٹ کنٹریکٹرز کو دینے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔پٹیشنر کے وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 8 ستمبر کے قومی اخبارات میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ جی ایٹ 2، مارگلہ کرکٹ گراؤنڈ جی نائن، نیشنل کرکٹ گراؤنڈ ایف سیون، مرغزار کرکٹ گراؤنڈ سید پور اور شالیمار کرکٹ گراؤنڈ ایف سکس کی منیجمنٹ اور آپریشن کنٹرول سنبھالنے کیلئے پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے درخواستیں طلب کی گئیں۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو کثیر رقم خرچ کر کے ان گراؤنڈز میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی اور وہ اپنی مرضی کریں گے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی جو خود مختصر مدت کے لیے ہیں ان کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار ہی نہیں۔عدالت نے حکم امتناع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481