اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعےگیس کی فراہمی ممکن ہے: پیوٹن کی شہباز شریف سےگفتگو

4 10

وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدرپیوٹن سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق اس دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس میں ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں کام کرنےکی ضرورت ہے، روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعےگیس کی فراہمی ممکن ہے، پاکستان کو گیس سپلائی روس، قازقستان اور ازبکستان کے پہلے سے بنے انفرااسٹرکچر سے ممکن ہے، پاکستان میں ایل این جی فراہمی کے لیے انفرااسٹرکچرکی تعمیر بھی قابل توجہ ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیامیں پاکستان کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں، روس اورپاکستان کے تعلقات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں، روس پاکستان کے تعلقات میں معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون اہم ہے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سےہوئے جانی نقصان پر بےحد افسوس ہے، سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھجوائی ہے، مزید مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481