اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بغاوت کا مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

1 14

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گل نے بات ایک نیوز چینل پر کہی تھی، وہ نیوزچینل ملک کا ہر دوسرا شہری دیکھ رہا تھا، آرمڈ فورسز میں بھی نیوز چینل دیکھا جاتا ہے، یہ بات بغاوت پر اکسانے کا الزام ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ شہباز گل نے کسی ایک کو کہا ہو کہ بغاوت کرو تو بتائیں؟
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا شہباز گل نے ایک کو نہیں، اپنے بیان سے سب کو بغاوت پر اکسایا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ قانون میں جو لکھا ہے اس کے مطابق بتائیں کیسے یہ الزام بنتا ہے؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481