اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میرے دروازے کھلے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں، صدر مملکت

7 10

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے، سیاست دانوں کے درمیان الیکشن پر بات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کے حل کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں پہلے دل کہہ رہا ہوں، پہلی الیکشن کی تاریخ،شفاف الیکشن اور فی الوقت معاشی بہتری ، یہ تین چیزیں ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقبل رابطے میں ہوں اور بحران کا حل نکالنے کے لیے کوشش میں مصروف ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481