اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، اسلام آباد پولیس

4 8

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کو کم سے کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید و جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمہ میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، یہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت قائم کیا گیا ہے جو کہ ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے۔
پولیس اعلامیے کے مطابق اس مقدمہ میں شامل قانون کی شق نمبر (vii) ایچ کے تحت ملزم کو کم سے کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید وجرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق نمبر (vi) ایم کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کو ڈرا یا دھمکا کرقانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا جس کا مقصدریاستی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خوف و ہراس پیدا کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردی کی تعریف کا اطلاق بشمول تقریر تحریر اور خوف وہراس پھیلانے والے تما م اعمال پر ہوتا ہے۔ اس میں ایک منصوبہ بندی اور مقصد کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور معزز عدلیہ کی ایک جج کو ڈرایا اور دھمکایا گیا۔ یہ تمام عمل ایک غیر قانونی ریلی کے دوران مکمل ہوا جب اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی عمل کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو نے شکایت کی، جس پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا، اس تمام عمل کو جس کے سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اسے پوری سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ پولیس اسٹیشن اور دیگر سرکاری ادارے سب کے لیے یکساں قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیے سر گرم عمل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481