اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلرگومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا

10 9

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلرگومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا۔علی امین کی مبینہ آڈیو بیان میں وی سی کو دھمکیاں دیتے سنا جاسکتا ہے، آڈیو میں کہا جارہا ہے کہ  ’اس سے دو بارپوچھا کہ ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ پھر میں نے اسے اپنی زبان میں سمجھایا۔ نہ کسی کا ڈر ہے نہ خوف، وی سی روڑے اٹکا رہا ہے، اس کے خلاف اعلان جنگ کر چکا ہوں جس کو خط لکھتا ہے لکھے، نہ کسی گورنر کا ڈر ہے نا وزیر اعظم کا، وی سی کو نکال کر دم لوں گا۔‘دوسری جانب وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار احمد نے گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کو شکایتی خط لکھ دیا اور  کہا کہ یونیورسٹی میں خطرات درپیش ہیں،علی امین گنڈا پور نے دھمکیاں دی ہیں ،عہدےسےمستعفی ہونے کا کہا ہے، مجھ پر طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے جیسے الزامات لگائے ہیں اور دھمکی دی گئی کہ اگر میں طلبہ سے ملا توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481