اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا: چیف سیکرٹری پنجاب 

8 7

صوبہ پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔لاہور  میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی صدارت آل سیکرٹریز کانفرنس ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میں کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ذرائع نے بتایا کہ کامران افضل نےکہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی، وزیراعظم سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں تو شہبازشریف نےکہاتھا کہ 13ستمبر تک کسی اورکوچیف سیکرٹری تعینات کردیں گے۔ذرائع کے مطابق کامران علی افضل نے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے لیکن حالات ایسے نہیں پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کامران علی افضل نے مزید کہا میرا وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بھی رابطہ ہوا ہے، میری خدمات جلد واپس لے لی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481