اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، امن کمیٹی کے رکن سمیت پانچ افراد جاں بحق

2 8

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں گاڑی پربم دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق دھماکہ امن کمیٹی کے رہنما ادریس خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امن کمیٹی کے رہنما ادریس خان ،دو پولیس اہلکارہیڈکانسٹیبل رامبیل اورکانسٹیبل توحیدسمیت ثناء اللہ اور ایک شخص جس کا نام معلوم نہ ہوسکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا جس میں 6سے 7 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دریں اثناء تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں بین الاقوامی موبائل کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے 7 اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا ہے ۔ اغوا ہونے والے افراد میں انجینئر یوسف شاہ،محمد خالد،ارسلان ،محمد اسبر ملک ،عبدالحکیم ڈرایئور اوروقت علی لیبرشامل ہیں ۔مغوی افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مغوی افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481