اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب متاثرین کیلئے دبئی سے 275 ٹن خوراک لےکر بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

10 8

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے خوراک پر مشتمل 17 کنٹینرز  بحری جہاز سےکراچی پہنچا دیے گئے۔ دبئی سے خصوصی کارگو شپ امدادی سامان پر مشتمل 17 کنٹینر لےکر پورٹ قاسم پہنچا، یو اے ای قونصل جنرل حامد بخیت الرومیتی نےکارگو شپ کا استقبال کیا اور  یہ سامان وصول کیا۔یو اے ای قونصل جنرل کے ترجمان کے مطابق ان کنٹینرز  میں 275  ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے،  امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائےگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481