اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کے پی میں غربت کے خاتمےکا منصوبہ، پہلے سال 19 اضلاع میں ایک مرغی بھی تقسیم نہ ہوئی 

9 5

خیبرپختونخوا (کے پی) میں غربت کے خاتمےکے منصوبے میں  پسماندہ علاقے نظر انداز کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ مرغبانی کے منصوبےکے پہلے سال 19 اضلاع میں ایک مرغی بھی تقسیم نہ ہوئی، مہمند،  وزیرستان، اورکزئی، دیر، چترال اور ایبٹ آباد مرغیوں کی تقسیم میں نظر انداز  ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ طورغر،کوہستان ، بٹگرام اور  شانگلہ کوبھی مرغیوں کی تقسیم میں نظر انداز کیا گیا۔خیبرپختونخوا حکومت کی مرغبانی اسکیم کے تحت ایک خاندان کو 1050 روپےکے عوض 5  مرغیاں اور 1مرغا دیا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ کے حلقہ انتخاب سوات میں 2 برسوں میں سب سے زیادہ 9 ہزار 728 مرغیاں تقسیم کی گئیں،کوہستان کی تینوں تحصیلوں میں سب سے کم 574 مرغیاں تقسیم ہوئیں، پشاور میں 5088، صوابی میں 2449 ، بنوں میں 1493مرغیاں تقسیم کی گئیں، لکی مروت میں 1328،کرم میں2440 مرغیاں تقسیم کی گئیں۔دستاویز کے مطابق اورکزئی میں 1822، ڈی آئی خان میں اب تک صرف 840 مرغیاں تقسیم ہوئی ہیں جب کہ  بونیر میں 1428 اور تورغر میں 1158 مرغیاں تقسیم کی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481