اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قائداعظم کی 74ویں برسی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

3 8

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی کے موقع پر  گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کا مزار  قائد پر پہنچنے پر استقبال کیا اور پھر دونوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بابائے قوم کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہم آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، قائداعظم کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ اور قائم مقام گورنر سندھ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پرپیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کےفرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہم سب ایمان، اتحاد، تنظیم کو اپناکر ملک کو درست سمت میں ڈال سکتےہیں، قائداعظم کے اصولوں پرچل کرہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔پرویز  الٰہی نے کہا کہ آج اگرہم خودکو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظم کی مدبرانہ سیاست ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔انہوں نے کہا کہ تحمل، برداشت اور رواداری پرمبنی پرامن معاشرےکا قیام قائداعظم کاخواب تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481