اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں تیز موسلادار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ چل پڑا

مری میں تیز موسلادار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ چل پڑا

نیو مری پتریاٹہ روڈ پر بڑی لینڈسلائیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے بند ہوگئی جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مری میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی شدید بارش کے باعث مری کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام سے شروع ہونے والی لینڈسلائیڈنگ جو نیچے معروف تفریحی مرکز نیو مری پتریاٹہ روڈ تک پہنچ گئی جس کے باعث روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا روڈ کی بندش سے سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں بڑے قد آور درخت بھی آگئے بعدازاں کئی گھنٹوں کے بعد روڈ پر آنے والے ملبہ اور قدآور درختوں کو مشینری کی مدد سے سے ہٹا کر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481