اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو پوری قوم کو کال دوں گا، عمران خان

3 7

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے  چیف جسٹس جو  بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا،  اگر  حکومت نے عام انتخابات کا  اعلان نہیں کیا  تو  پوری قوم کو  سڑکوں پر  آنے کی کال دوں گا ، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، عوام ان سے زبردستی الیکشن کروائیں گے۔گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے وکلا کے ذریعے مجھے  پیغام بھیجا  کہ اس پر  تشدد کیا گیا، شہبازگل نے کہا کہ اگر  ریمانڈ  پر بھیج دیا  تو  ذہنی طور  پر  برداشت نہیں کرسکوں گا،  شہبازگل کوئی قاتل یا دہشت گرد نہیں ہے، امریکی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی زبردست فیصلے کیے ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کسی ملک سے ڈکٹیشن لینے  پر تیار  نہیں تھا اس لیے ہٹایا گیا، بھارت 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خرید رہا ہے، روسی صدر کو کہا تھا کہ یوکرین جنگ سے تیل کی قیمت مزید بڑھ جائے گی، روسی صدر کویہ بھی بتایا تھا کہ پاکستان کو سستا تیل اور گندم چاہیے اس پر وہ مان گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر آنے کی کال دوں گا، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، عوام ان سے زبردستی الیکشن کروائیں گے۔  سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی اور چوروں کو مسلط کیا گیا، امریکا کے ڈر سے اس حکومت نے روس سے سستا تیل اور گندم نہیں لی، ہمارے دور میں بجلی 18 روپے اور  آج 55 روپے یونٹ ہے ، کونسی قیامت آئی تھی جو اتنی مہنگائی ہوگئی، ساڑھے تین سال انھوں نے ہمارے خلاف صرف مہنگائی پر شور کیا، وہ صحافی وہ لفافے والے سب سے پوچھتا ہوں آج مہنگائی کیوں نظر نہیں آرہی؟  آٹا ہمارے دور میں 50 روپے تھا اور  آج سو روپے کلو پر پہنچ گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہےکہ پاکستان کی معیشت سکڑتی جارہی ہے،  جن لوگوں نے سازش کرکے  ان کو مسلط کیا، کیا ان کو پاکستان کی فکر نہیں ؟یہ جو  اوپر بیٹھے ہیں کیا کوئی سمجھتا ہےکہ یہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں؟ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں، ڈسٹرکٹ کی تنظیموں کو لکھا ہے کہ لوگوں کو متحرک کرو، آپ کو کال دوں گا کبھی بھی، سارے پاکستان کو کال دوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481