Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امارات حکومت کی فنڈ ریزنگ مہم شرو ع

2 6

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے پاکستان خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے یو اے ای بھر میں خصوصی فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی گئی ہے۔ کراچی میں یو اے ای قونصلیٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں فنڈ جمع کرنےکی مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔اماراتی سفیر حماد بن عبید الزہبی کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت  اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نےکہا کہ روز اول سے متحدہ عرب امارات اور  ریڈکراس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اماراتی سفیر کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر خاندان کے لیے الگ الگ امدادی باکس تیار کیے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481