اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنگلی زیتون کہو کے پودوں پر قلم کاری کرکےزیتون کا پھل اور تیل حاصل کیا جاسکتا ہے، بابر حنان

18 2

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) جنگلی زیتون کہو کے پودوں پر قلم کاری کرکے بہترین قسم کے زیتون کا پھل اور تیل حاصل کرکے نہ صرف گھریلو ضروریات بلکہ زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔بابر حنان عباسی اسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بکوٹ شریف میں ایگری ٹورازم پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی گلیات سرکل بکوٹ میں مختلف پراجیکٹس کے ذریعے عوام علاقہ کو سہولیات فراہم کررہئ ھے اس حوالے سے آج یونین کونسل بکوٹ شریف کی ویلج کونسل بکوٹ 3 میں زیتون کے پودوں پر قلم کاری کرکے فوائد حاصل کرنے کے لیے جھنڈا والی زیارت نزد پولیس سٹیشن بکوٹ جہاں جنگلی زیتون کہو کی بہتات ھے وہاں قلم کاری کرکے عوام علاقہ کو اسکے فوائد بتائے گئے اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی کونسلر راشد نثار عباسی کسان کونسلر وحید عباسی امام مسجد مولانا بنیامین قریشی سردار شیراز عباسی نمبردار تراب عباسی بابو رشید عباسی سردار وائیب اصغر عباسی ودیگر نے شرکت کی بابر حنان عباسی نے کہا کہ سرکل بکوٹ کی زرخیز زمین اور یہاں قدرتی طور پر پائے جانے والے جنگلی زیتون کہو کے پودوں کی بہتات ھے جن پر بکوٹ مولیا نمبل ترچھ تک قلم کاری کرکے بہترین قسم کے زیتون کے باغات میں تبدیل کرکے مقامی لوگوں فوائد حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی یہ خوبصورت علاقہ سیاحوں کی جنت ھے ان پھلدار پودوں کی بدولت سیاحت کو فروغ ملے گا اس حوالے سے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقامی افراد کو تربیت دے کر بہترین نتائج حاصل کرے گی مقامی ممبران بلدیات اور عمائدین علاقہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسکے عملہ کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پہلی بار اس علاقہ میں باقاعدہ طور پر کام شروع کیا اور امید ظاہر کی کہ بکوٹ نتھیا گلی روڈ پر بھی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کام شروع کرے گی ۔اس موقع پر خان گل خان اور ان کے عملہ نے عملی طور پر قلم کاری کرکے عوام علاقہ کو بتایا کہ یہ کام وہ خود بھی کرسکتے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481