Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شوکت ترین ایک اور سنجیدہ تنازع میں پھنس گئے

12 3

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو کی گئی ایک موبائل فون کال کے افشا ہونے کے بعد ایک سنجیدہ تنازع میں پھنس گئے ہیں۔تیمور جھگڑا کاکہنا ہے کہ دونوں کے درمیان واٹس ایپ نہیں کال تھی جبکہ شوکت ترین کے مطابق مذکورہ کال جدید ترین ٹیکنالوجی اور  آلات کی حامل ایک انٹیلی جنس ایجنسی نے ریکارڈ کی جس کے پاس ریکارڈنگ کا نہایت پیچیدہ نظام موجود ہے، انہوں نے مبینہ کال میں ملکی مفاد کے خلاف اقدامات کامطالبہ کیا تاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا بدلہ لیا جا سکے۔شوکت ترین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406کے تحت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے جس کے تحت اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی پر سزا دی جاسکتی ہے جبکہ عمران خان اور  شوکت ترین دونوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل63(g)کے تحت کارروائی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔شوکت ترین نے تیمور جھگڑا کو صوبائی حکومت کی جانب سے خط لکھنے کے لیے کہاکہ صوبہ وفاقی حکومت کو مالی سال کے اختتام پر فاضل فنڈ واپس کرنے کے وعدے سے دستبردار ہوتا ہے، شوکت ترین اور تیمور جھگڑا اس کے ذریعے آئی ایم ایف کے امدادی پیکیج کو سبوتاژ کر سکتے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481