Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں سیاسی تبدیلی، ق لیگ کے نصف ایم پی ایز کا چوہدری شجاعت سے رابطہ

7 6

مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں نصف یا اس سے زائد ارکان کے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ روابط کی اطلاعات ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنے والے مسلم لیگ ق ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

حکمران اتحاد سیلاب زدگان کے لیے اقدامات پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ نواز شریف کے عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اطلاع ملی ہے کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے، ہمارے بندوں کو خریدنے کی کوشش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481